Ashraf-ul-Hawashi - Al-Qasas : 35
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِیْكَ وَ نَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطٰنًا فَلَا یَصِلُوْنَ اِلَیْكُمَا١ۛۚ بِاٰیٰتِنَاۤ١ۛۚ اَنْتُمَا وَ مَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغٰلِبُوْنَ
قَالَ : فرمایا سَنَشُدُّ : ہم ابھی مضبوط کردیں گے عَضُدَكَ : تیرا بازو بِاَخِيْكَ : تیرے بھائی سے وَنَجْعَلُ : اور ہم عطا کریں گے لَكُمَا : تمہارے لیے سُلْطٰنًا : غلبہ فَلَا يَصِلُوْنَ : پس وہ نہ پہنچیں گے اِلَيْكُمَا : تم تک بِاٰيٰتِنَآ : ہماری نشانیوں کے سبب اَنْتُمَا : تم دونوں وَمَنِ : اور جس اتَّبَعَكُمَا : پیروی کی تمہاری الْغٰلِبُوْنَ : غالب رہو گے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا (اچھا) ہم تیرے بازو کو تیرے بھائی سے زور دیں گے اس کو تیرا قوت بازو بنائیں گے اور تم دونوں کی دشمنوں کے مقابل ہمیں جیت رکھیں گے تم کو نقصان نہ پہنچا سکیں گے جائو خوش ہوجائو ہماری نشانیوں کے سبب سے تم اور تمہارے ساتھی ہی غالب رہیں گے
Top