Ashraf-ul-Hawashi - Al-Ankaboot : 67
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا اٰمِنًا وَّ یُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ١ؕ اَفَبِالْبَاطِلِ یُؤْمِنُوْنَ وَ بِنِعْمَةِ اللّٰهِ یَكْفُرُوْنَ
اَوَ : کیا لَمْ يَرَوْا : انہوں نے نہیں دیکھا اَنَّا جَعَلْنَا : کہ ہم نے بنایا حَرَمًا : حرم (سرزمین مکہ) اٰمِنًا : امن کی جگہ وَّ : جبکہ يُتَخَطَّفُ : اچک لیے جاتے ہیں النَّاسُ : لوگ مِنْ : سے (کے) حَوْلِهِمْ ۭ : اس کے ارد گرد اَفَبِالْبَاطِلِ : کیا پس باطل پر يُؤْمِنُوْنَ : ایمان لاتے ہیں وَبِنِعْمَةِ اللّٰهِ : اور اللہ کی نعمت کی يَكْفُرُوْنَ : ناشکری کرتے ہیں
لیا ان لوگوں نے قریش کے کافروں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے انکا شہر مکہ) امن13 والا حرم بنایا اور ان کے آس پاس حرم کے باہر لوگ لٹ جاتے ہیں یا اچک لئے جاتے تک کیا یہ لوگ جھوٹی بات کا تو یقین کرتے ہیں شرک اور بت پرستی کا اور اللہ کی سچی نعمت آنحضرت کی نبوت کو نہیں مانتے
13 کہ امن سے زندگی گزار رہے ہیں اور مکہ کو امن وامان کی جگہ ہمیں نے بنایا ہے نہ کہ کسی اور نے۔ (دیکھئے سورة بقرہ :125 ۔ انفال :26)
Top