Ashraf-ul-Hawashi - Al-Ahzaab : 27
وَ اَوْرَثَكُمْ اَرْضَهُمْ وَ دِیَارَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ وَ اَرْضًا لَّمْ تَطَئُوْهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرًا۠   ۧ
وَاَوْرَثَكُمْ : اور تمہیں وارث بنادیا اَرْضَهُمْ : ان کی زمین وَدِيَارَهُمْ : اور ان کے گھر (جمع) وَاَمْوَالَهُمْ : اور ان کے مال (جمع) وَاَرْضًا : اور وہ زمین لَّمْ تَطَئُوْهَا ۭ : تم نے وہاں قدم نہیں رکھا وَكَانَ : اور ہے اللّٰهُ : اللہ عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے قَدِيْرًا : قدرت رکھنے والا
اور اللہ نے تم کو ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے مالوں کا وارث کردیا اور اس ملک کا جہاں تم نے ابھی تک قدم نہیں رکھا4 اور اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے
4 یعنی مفسرین نے لکھا ہے کہ اس سے ارض خیبر کی طرف اشارہ ہے۔ جس پر مسلمانوں نے 7 ھ میں فتح پائی۔ اور بعض نے مکہ اور بعض نے فارس اور روم کے علاقے مراد لیے ہیں۔ عکرمہ (رح) کہتے ہیں کہ اس سے ہر وہ زمین مراد ہے جسے قیامت تک مسلمان فتح کریں۔ ( شوکانی) ۔
Top