Ashraf-ul-Hawashi - Al-Ahzaab : 44
تَحِیَّتُهُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَهٗ سَلٰمٌ١ۚۖ وَ اَعَدَّ لَهُمْ اَجْرًا كَرِیْمًا
تَحِيَّتُهُمْ : ان کی دعا يَوْمَ : جس دن يَلْقَوْنَهٗ : وہ ملیں گے اس کو سَلٰمٌ ڻ : سلام وَاَعَدَّ : اور تیار کیا اس نے لَهُمْ : ان کے لیے اَجْرًا : اجر كَرِيْمًا : بڑا اچھا
جس دن وہ اللہ سے ملیں گے4 اس دن ان کا تحفہ سلام ہوگا5 اور ان کے واسطے اچھا نیک تیار ہے
4 مراد ہے موت کا دن یا قبروں سے اٹھنے کا دن یا جنت میں داخل ہونے کا دن (قرطبی)5 یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر سلام بھیجا جائے گا۔ ( دیکھئے یٰسین آیت 58) یا فرشتے ان کو سلام کریں گے۔ ( سورة نحل آیت 32) یا جنتی ایک دوسرے کو سلام کرینگے (یونس آیت : 10)
Top