Ashraf-ul-Hawashi - Al-Ahzaab : 45
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ
يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ : اے نبی اِنَّآ اَرْسَلْنٰكَ : بیشک ہم نے آپ کو بھیجا شَاهِدًا : گواہی دینے والا وَّمُبَشِّرًا : اور خوشخبری دینے والا وَّنَذِيْرًا : اور ڈر سنانے والا
اے پیغمبر ہم نے تجھ کو گواہ بنا کر بھیجا گواہ6 اور مسلمانوں کو جنت کی خوشخبری دینے والا کافروں کو خدا کے عذاب سے ڈرانیوالا
6 کہ آپ ﷺ اپنے قول و عمل سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی گواہی دیں اور قیامت کے دن اپنی امت کے گواہ ہوں کہ آپ ﷺ نے ان کو اللہ کا پیغام بےکم وکاست پہنچا دیا تھا، بلکہ دوسری امتوں کو بھی گواہی دیں گے کہ ان کے انبیاء ( علیہ السلام) نے ان تک اللہ کا پیغام پہنچا دیا تھا۔ ( دیکھئے سورة بقرہ آیت 143)
Top