Ashraf-ul-Hawashi - Faatir : 15
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ اِلَى اللّٰهِ١ۚ وَ اللّٰهُ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ : اے لوگو ! اَنْتُمُ : تم الْفُقَرَآءُ : محتاج اِلَى اللّٰهِ ۚ : اللہ کے وَاللّٰهُ : اور اللہ هُوَ : وہ الْغَنِيُّ : بےنیاز الْحَمِيْدُ : سزاوار حمد
لوگو تم اللہ تعالیٰ کے محتاج ہو اور اللہ ہی بےپروا ہے خوبیوں والاف 2
2 یعنی تم ہر لمحہ اور ہر آن اپنے وجود اور بقاء میں اسی کے محتاج ہو اور اس نے باوجود خود ” بےپروا “ ہونے کے تمہارے لئے زندگی کے اسباب فراہم کئے۔ پھر وہ حمید بھی ہے اگر تم ایمان لے آئو گے تو آخرت میں تمہیں اپنی نعمتوں سے نوازے گا۔ ( کبیر) ۔
Top