Ashraf-ul-Hawashi - Yaseen : 76
فَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ
فَلَا يَحْزُنْكَ : پس آپ کو مغموم نہ کرے قَوْلُهُمْ ۘ : ان کی بات اِنَّا نَعْلَمُ : بیشک ہم جانتے ہیں مَا يُسِرُّوْنَ : جو وہ چھپاتے ہیں وَمَا : اور جو يُعْلِنُوْنَ : وہ ظاہر کرتے ہیں
تو اے پیغمبر تو ان کی باتوں سے رنج مت کر2 ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور جو کھولتے ہیں3
2 یعنی ان کی کفر و شرک کی باتوں سے یا ان کے آپ ﷺ کو جادوگر، شاعر اور دیوانہ وغیرہ کہنے سے۔3 یعنی ان کے ظاہر اور پوشیدہ تمام اقوال و افعال سے خوب واقف ہیں اور انہیں ان کی پوری پوری سزا دے کر رہیں گے ہم سے بھاگ کر یہ کہیں پناہ نہیں لے سکتے۔
Top