Ashraf-ul-Hawashi - Az-Zumar : 30
اِنَّكَ مَیِّتٌ وَّ اِنَّهُمْ مَّیِّتُوْنَ٘
اِنَّكَ : بیشک تم مَيِّتٌ : مرنے والے وَّاِنَّهُمْ : ار بیشک وہ مَّيِّتُوْنَ : مرنے والے
اے پیغمبر بیشک ایک دن تو مرنے والا ہے اور وہ بھی ایک بیشک مر جائینگے13
13 یعنی اگر یہ نہیں مانتے تو نہ مانیں۔ ہمیشہ نہ آپ ﷺ کو رہنا ہے اور نہ ان کو، دونوں کو ایک نہ ایک دن مرنا ہے۔ یہ آیت منجملہ ان آیات کے جن سے حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے نبی ﷺ کی وفات کے بعد آپ ﷺ کے رحلت فرما ہوجانے پر استدلال کیا جبکہ بہت سے صحابہ ؓ جن میں سر فہرست حضرت عمر ؓ تھے۔ اسے تسلیم کرنے کو تیار نہ تھے۔ ( ابن کثیر)
Top