Ashraf-ul-Hawashi - An-Nisaa : 156
وَّ بِكُفْرِهِمْ وَ قَوْلِهِمْ عَلٰى مَرْیَمَ بُهْتَانًا عَظِیْمًاۙ
وَّبِكُفْرِهِمْ : ان کے کفر کے سبب وَقَوْلِهِمْ : اور ان کا کہنا (باندھنا) عَلٰيُ : پر مَرْيَمَ : مریم بُهْتَانًا : بہتان عَظِيْمًا : بڑا
اور اس وجہ سے بھی ہم نے ان پر لعنت کی کہ انہوں نے انکار کیا حضرت عیسیٰ ٰ ( علیہ السلام) کا اور بی بی مر یم بڑا طوفان جو ڑا7
بکفرھم کے معنی یہ ہیں کہ انہوں نے حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) کے بغیر باپ کے پیدا ہونے کو محال سمجھا جس سے اللہ تعالیٰ کی قدرت کا انکار کر کے صریح کفر کا ارتکاب کیا اور پھر حضرت مریم ( علیہ السلام) کی طرف زنا کی نسبت کر کے مزید بہتان باند ھا (رازی )
Top