Ashraf-ul-Hawashi - Az-Zukhruf : 12
وَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا وَ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْفُلْكِ وَ الْاَنْعَامِ مَا تَرْكَبُوْنَۙ
وَالَّذِيْ : اور وہ ذات خَلَقَ الْاَزْوَاجَ : جس نے بنائے جوڑے كُلَّهَا : سارے کے سارے اس کے وَجَعَلَ : اور اس نے بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنَ : سے الْفُلْكِ : کشتیوں میں (سے) وَالْاَنْعَامِ : اور مویشیوں میں سے مَا تَرْكَبُوْنَ : جو تم سواری کرتے ہو
اور جس نے ہر قسم کے جوڑے پیدا کئے5 اور تمہارے لئے کشتیاں اور چوپائے جانور بنائے جن پر تم چڑھے پھرتے ہو
5” ازواج ‘ کے معنی جوڑے بھی ہوسکتے ہیں۔ جیسے آدمی اور جانوروں اور درختوں کے جوڑے یعنی نر اور مادہ اور صنفیں بھی جیسے رات اور دن سردی اور گرمی آسمان اور زمین جنت اور دوزخ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس سے انسان کے عمومی احوال مراد ہوں جیسے خیر و شر، ایمان و کفر نفع و نقصان فقر و غنی اور صحت و سقم وغیرہ
Top