Ashraf-ul-Hawashi - Az-Zukhruf : 29
بَلْ مَتَّعْتُ هٰۤؤُلَآءِ وَ اٰبَآءَهُمْ حَتّٰى جَآءَهُمُ الْحَقُّ وَ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌ
بَلْ مَتَّعْتُ : بلکہ میں نے سامان زندگی دیا هٰٓؤُلَآءِ : ان لوگوں کو وَ : اور اٰبَآءَهُمْ : ان کے آباؤ اجداد کو حَتّٰى : یہاں تک کہ جَآءَهُمُ الْحَقُّ : آگیا ان کے پاس حق وَرَسُوْلٌ مُّبِيْنٌ : اور رسول کھول کر بیان کرنے والا
لیکن ہوا یہ کہ میں نے ان مکہ کے کافروں اور ان کے باپ دادا کو دنیا میں بسنے اور چین کرنے دیا4 یہاں تک کہ ان کے پاس سچا قرآن یا سچا دین اور کھول کر بیان کرنے والا پیغمبر آپہنچا
4 اس میں پڑ کر وہ بد مست ہوگئے اور ابراہیم ( علیہ السلام) کے طریق کو بھول گئے۔
Top