Ashraf-ul-Hawashi - Az-Zukhruf : 79
اَمْ اَبْرَمُوْۤا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَۚ
اَمْ اَبْرَمُوْٓا : بلکہ انہوں نے مقرر کیا اَمْرًا : ایک کام فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَ : تو بیشک ہم مقرر کرنے والے ہیں
کیا ان لوگوں نے کوئی بات ٹھان رکھی ہے7 تو ہم نے بھی ٹھان رکھی ہے8
7 یعنی کیا انہوں نے آپ ﷺ کو شہید کرنے یا مکہ سے نکالنے کے لئے کوئی خفیہ منصوبہ تیار کیا ہے ؟ یعنی ضروری بنایا ہے۔ 8 یعنی کوئی بات نہیں ہم نے بھی ان کے منصوبے کو ناکام بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
Top