Ashraf-ul-Hawashi - Al-Fath : 20
وَعَدَكُمُ اللّٰهُ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً تَاْخُذُوْنَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هٰذِهٖ وَ كَفَّ اَیْدِیَ النَّاسِ عَنْكُمْ١ۚ وَ لِتَكُوْنَ اٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ وَ یَهْدِیَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاۙ
وَعَدَكُمُ : وعدہ کیا تم سے اللّٰهُ : اللہ نے مَغَانِمَ كَثِيْرَةً : غنیمتیں کثرت سے تَاْخُذُوْنَهَا : تم لوگے انہیں فَعَجَّلَ : تو جلددیدی اس نے تمہیں لَكُمْ : تمہیں هٰذِهٖ : یہ وَكَفَّ : اور روک دئیے اَيْدِيَ النَّاسِ : ہاتھ لوگوں کے عَنْكُمْ ۚ : تم سے وَلِتَكُوْنَ اٰيَةً : اور تاکہ ہو ایک نشانی لِّلْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں کیلئے وَيَهْدِيَكُمْ : اور وہ ہدایت دے تمہیں صِرَاطًا : ایک راستہ مُّسْتَقِيْمًا : سیدھا
(مسلمانو) اللہ تم کو بہت سی لوٹیں دینے کا وعدہ فرما ات ہے جن کو تم حاصل کرو گے5 سردست تو تم کو یہ حدیبیہ کی یا خیبر کی لوٹ دلا دی اور ادھر مکہ کے کافر لوگوں کا ہاتھ تم سے روک دیا یہ سب اس لئے کہ تم خدا کا شکر کرو اور اس لئے کہ یہ واقعہ مسلمانوں کی واسطے خدا کی قدرت کی ایک نشنی ہو اور وہ تم کو (یعنی اللہ) سیدھے رستے پر جمائے رہے
5 اس سیم راد وہ دوسری فتوحات ہیں جو خیبر کے بعد مسلمانوں کو پے در پے حاصل ہوتی رہیں۔
Top