Ashraf-ul-Hawashi - Al-Maaida : 114
قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَاۤ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَ اٰخِرِنَا وَ اٰیَةً مِّنْكَ١ۚ وَ ارْزُقْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
قَالَ : کہا عِيْسَى : عیسیٰ ابْنُ مَرْيَمَ : ابن مریم اللّٰهُمَّ : اے اللہ رَبَّنَآ : ہمارے رب اَنْزِلْ : اتار عَلَيْنَا : ہم پر مَآئِدَةً : خوان مِّنَ : سے السَّمَآءِ : آسمان تَكُوْنُ : ہو لَنَا : ہمارے لیے عِيْدًا : عید لِّاَوَّلِنَا : ہمارے پہلوں کے لیے وَاٰخِرِنَا : اور ہمارے پچھلے وَاٰيَةً : اور نشان مِّنْكَ : تجھ سے وَارْزُقْنَا : اور ہمیں روزی دے وَاَنْتَ : اور تو خَيْرُ : بہتر الرّٰزِقِيْنَ : روزی دینے والا
۔ (اس وقت) مریم کے بیٹے عیسیٰ نے (دعا کی) کہا یا اللہ مالک ہمارے آسمان سے کھانے کا ایک خوان ہم پر اتار اور ہمارے اگلوں اور پچھلوں کی عید ہو اور تیری (قدرت کی) ایک نشانی ہو1 اور ہم کو روزی دے تو بہتر روزی دینے والا ہے2
1 یعنی تیری توحید نبی کی صحت رسالت پر دلیل قائم ہو۔ (کبیر) امام رازی (رح) لکھتے ہیں : وہ خوان یکشنبہ کو اترا۔ وہ نصاری ٰ کی عید ہے جسے ہمارے لیے یوم جمعہ (کذافی المو ضح) یعنی تیرے سوا کوئی روزی دینے والا نہیں۔
Top