Ashraf-ul-Hawashi - Al-Maaida : 65
وَ لَوْ اَنَّ اَهْلَ الْكِتٰبِ اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَاَدْخَلْنٰهُمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ
وَلَوْ : اور اگر اَنَّ : یہ کہ اَهْلَ الْكِتٰبِ : اہل کتاب اٰمَنُوْا : ایمان لاتے وَاتَّقَوْا : اور پرہیزگاری کرتے لَكَفَّرْنَا : البتہ ہم دور کردیتے عَنْهُمْ : ان سے سَيِّاٰتِهِمْ : ان کی برائیاں وَ : اور لَاَدْخَلْنٰهُمْ : ضرور ہم انہیں داخل کرتے جَنّٰتِ النَّعِيْمِ : نعمت کے باغات
اور اگر کتاب والے ان سب قصروں پر بھی قرآن پر ایمان لاتے اور خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہیں یا گناہوں سے بچجتے ہیں تو ہم ان کے اگلے گناہ اتاردیتے ہیں معاف کردیتے اور ضرور ان کو مسلمانوں کے ساتھ نعمت کے باغوں میں لے جاتے یعنی بہشت میں
Top