Ashraf-ul-Hawashi - Al-Maaida : 74
اَفَلَا یَتُوْبُوْنَ اِلَى اللّٰهِ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
اَفَلَا يَتُوْبُوْنَ : پس وہ کیوں توبہ نہیں کرتے اِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف ( آگے) وَيَسْتَغْفِرُوْنَهٗ : اور اس سے بخشش مانگتے وَ : اور اللّٰهُ : اللہ غَفُوْرٌ : بخشنے والا رَّحِيْمٌ : مہربان
تو کیا اس قدر ڈرانے پر بھی خدا کے آگے تثلیث سے تو بہ نہیں کرتے اور اپنا گناہ اس سے نہیں بخشواتے اور اللہ بخشنے والا مہر بان ہے6
6 مر کا لفظ الا ستفہام ( کبیر) یعنی ان کا یہ جرم انتہائی سنگین اور صریحا شرک کی حدتک پہنچا ہوا ہے تاہم اگر توبہ کرلیں تو ان کا یہ قصور معاف ہوسکتا ہے ( ابن کثیر )
Top