Ashraf-ul-Hawashi - Adh-Dhaariyat : 21
وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ
وَفِيْٓ : اور میں اَنْفُسِكُمْ ۭ : تمہاری ذات اَفَلَا : تو کیا نہیں تُبْصِرُوْنَ : تم دیکھتے
اور خود تم میں اس کی قدرت کی نشانیاں ہیں کیا تم غور سے نہیں دیکھتے6
6 یعنی باہر کی نشانیوں سے قطع نظر خود تمہاری پیدائش نشو و نما جوانی بڑھاپے اور نظام ہضم و صحت میں ایسی سینکڑوں نشانیاں موجود ہیں جن پر اگر تم غور کرو تو تمہیں صاف معلوم ہوسکتا ہے کہ تم خود پیدا نہیں ہوئے ہو بلکہ کسی خالق کے پیدا کرنے سے پیدا ہوئے ہو اور یہ کہ تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کہئے جائو گے اور اپنے خلاق ومالک سے اپنے اچھے یا برے اعمال کا بدلہ پائو گے۔
Top