Ashraf-ul-Hawashi - At-Tur : 48
وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ
وَاصْبِرْ : اور صبر کیجیے لِحُكْمِ رَبِّكَ : اپنے رب کے فیصلے کے لیے فَاِنَّكَ بِاَعْيُنِنَا : پس بیشک آپ ہماری نگاہوں میں ہیں وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ : اور تسبیح کیجیئے اپنے رب کی حمد کے ساتھ حِيْنَ : جس وقت تَقُوْمُ : آپ کھڑے ہوتے ہیں
اور (اے پیغمبر) اپنے مالک کے حکم کا انتظار کرتا رہ (گھبرا نہیں صبر سے بیٹھا رہا) کیونکہ تو ہماری آنکھوں کے سامنے (ہم تجھ کو دیکھ رہے ہیں اور جب تو بیٹھ کر اٹھے تو اپنے مالک کی خوبی تعریف کے ساتھ بیان کرتے7
7 حدیث میں ہے کہ آنحضرت جب کسی مجلس سے اٹھتے تو فرماتے : سبحانک اللھم وبحمدک اشھد ان لا الہ الا انت استغفرک واتوب الیہ اور فرماتے کہ یہ دعا ان تمام باتوں کا کفارہ ہے جو آدمی مجلس میں کرتا ہے۔ (شوکانی)
Top