Ashraf-ul-Hawashi - Ar-Rahmaan : 6
وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ
وَّالنَّجْمُ : اور تارے وَالشَّجَرُ : اور درخت يَسْجُدٰنِ : سجدہ کر رہے ہیں
اور بیل اور درخت یا ستارے اور6 درخت) دونوں (اسی کو) سجدہ کر رہے ہیں7
6 ” نجم “ کے مشہور اور متبادر معنی ستارے کے ہیں لیکن یہ ایسے پودے اور بیل بوٹوں کے لئے بھی بولا جاتا ہے جن کا تنا نہیں ہوتا۔ اس لئے متن میں اس کا ترجمہ ” بیل “ بھی کیا گیا ہے اور یہ معنی ” الشجر “ کے قرین ہونے کے اعتبار سے انسب ہیں۔ 7 یعنی اسی کے حکم کے تابع اور اسی کے قانون کے پابند ہیں۔ اس نے ان کے لئے جو ضابطہ اور نظم مقرر فرما دیا ہے اس سے سرموانحراف نہیں کرتے۔
Top