Ashraf-ul-Hawashi - Al-Mulk : 17
اَمْ اَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یُّرْسِلَ عَلَیْكُمْ حَاصِبًا١ؕ فَسَتَعْلَمُوْنَ كَیْفَ نَذِیْرِ
اَمْ اَمِنْتُمْ : کیا بےخوف ہوگئے تم کو مَّنْ فِي السَّمَآءِ : اس سے جو آسمان میں ہے اَنْ يُّرْسِلَ : کہ وہ بھیجے عَلَيْكُمْ : تم پر حَاصِبًا : پتھروں کی بارش فَسَتَعْلَمُوْنَ : پس عنقریب تم جان لو گے كَيْفَ نَذِيْرِ : کیسے تھا ڈراؤ میرا
یا تم اس خدا سے ہیڈر ہوگئے جو آسمان پر ہے وہ چاہئیت و تم پر پتھرائو کی آندھی بھیجا8 یا تم پر پتھرائو کریتو ذرا اٹھو تب میں عذاب دیکھتے ہی تم جانل و گے میرا ڈرانا کیسا تھا9
8 جیسا کہ اس نے قوم لوط اور اصحاب فیل پر پتھرائو کیا۔9 یعنی سچ تھا یا جھوٹ ؟ لیکن تمہارا اس وقت جاننا تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکے گا، لہٰذا اس وقت جو مہلت تمہیں مل رہی ہے اس سے فائدہ اٹھائو اور توبہ کرو۔
Top