Ashraf-ul-Hawashi - Al-Mulk : 26
قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١۪ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ
قُلْ : کہہ دیجئے اِنَّمَا الْعِلْمُ : بیشک علم عِنْدَ اللّٰهِ : اللہ کے پاس ہے وَاِنَّمَآ : اور بیشک اَنَا نَذِيْرٌ : میں ڈرانے والا ہوں مُّبِيْنٌ : کھلم کھلا
اے پیغمبر انکے جواب میں کہہ دے یہ تو خدا ہی جانتا ہے اور میں تو اور کچھ نہیں خدا کے عذاب سے ایک کھلا ڈرانے والا ہوں4
4 یعنی وقت کی تعیین میں نہیں کرسکتا۔ اس کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے۔ میرا کام تو صرف یہ تھا کہ اس کے آنے سے پہلے تمہیں متنبہ کرتا سو میں نے تمہیں متنبہ کردیا۔ لہٰذا اب بھی وقت ہے کہ تم کفر و شرک کی روش سے باز آجائو اور توحید کی سیدھی راہ اختیار کرو تاکہ یقینی طور پر آنے والے درد ناک اور رسوا کن عذاب سے محفوظ رہ سکو۔
Top