Ashraf-ul-Hawashi - Al-Mulk : 8
تَكَادُ تَمَیَّزُ مِنَ الْغَیْظِ١ؕ كُلَّمَاۤ اُلْقِیَ فِیْهَا فَوْجٌ سَاَلَهُمْ خَزَنَتُهَاۤ اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَذِیْرٌ
تَكَادُ : قریب ہے کہ تَمَيَّزُ : پھٹ جائے مِنَ الْغَيْظِ : غضب سے۔ غصے سے كُلَّمَآ : جب کبھی اُلْقِيَ فِيْهَا : ڈالی جائے گی اس میں فَوْجٌ : کوئی فوج۔ لوگوں کا گروہ سَاَلَهُمْ : پوچھیں گے ان سے خَزَنَتُهَآ : ان کے داروغہ۔ چوکیدار اَلَمْ يَاْتِكُمْ : کیا نہیں آیا تھا تمہارے پاس نَذِيْرٌ : کوئی ڈرانے والا
گویا اب جوش کے مارے کوئی دم پھٹ پڑتی ہے جب کافروں کا ایک گروہ اس میں جھونکا جائے گا تو وہاں کے داروغہ فرشتے ان سے پوچھیں گے کیا دنیا میں کوئی ڈرانے والا پیغمبر تمہارے پاس نہیں آیا تھا11
11” جس نے تمہیں اس دن آنے سے خبر دار کیا ہو۔
Top