Ashraf-ul-Hawashi - Al-A'raaf : 2
كِتٰبٌ اُنْزِلَ اِلَیْكَ فَلَا یَكُنْ فِیْ صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنْذِرَ بِهٖ وَ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ
كِتٰبٌ : کتاب اُنْزِلَ : نازل کی گئی اِلَيْكَ : تمہاری طرف فَلَا يَكُنْ : سو نہ ہو فِيْ صَدْرِكَ : تمہارے سینہ میں حَرَجٌ : کوئی تنگی مِّنْهُ : اس سے لِتُنْذِرَ : تاکہ تم ڈراؤ بِهٖ : اس سے وَذِكْرٰي : اور نصیحت لِلْمُؤْمِنِيْنَ : ایمان والوں کے لیے
یہ کتاب تجھ پر اتاری گئی ہے اس یلے کہ تو اس سے (کافروں کو) ڈرائے اور ایمان والوں کو نصیحت کرے تو کہ اس کے پہنچا دینے میں تیرا دل تنگ نہ ہو9
9 یعنی آپ ﷺ کسی خوف اور جھجک کے بغیر ان لوگوں تک پہنچادیں اور اگر لوگ آپ ﷺ کی مخالفت کریں اور آپ ﷺ کا مذاق اڑائیں تو آپ ﷺ رنجیدہ اور کبیدہ خاطر نہ ہوں کیونکہ آپ ﷺ کے ذمہ صرف پہنچا دینا ہے ہدایت دینا یا نہ دینا آپ ﷺ کا کام نہیں ہے۔
Top