Ashraf-ul-Hawashi - Al-Insaan : 12
وَ جَزٰىهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّ حَرِیْرًاۙ
وَجَزٰىهُمْ : اور انہیں بدلہ دیا بِمَا صَبَرُوْا : ان کے صبر پر جَنَّةً : جنت وَّحَرِيْرًا : اور ریشمی لباس
اور جیسا انہوں نے دنیا میں صبر کیا تھا اس13 کے بدلے میں ان کو بہشت اور ریشمی پوشاک دی۔14
13 یعنی اللہ و رسول ﷺ کے عائد کردہ احکام بجالائے تھے اور ان کی منع کردہ چیزوں سے بازر ہے تھے۔14 جس کا پہننا ان پر دنیا میں حرام کیا گیا تھا اور انہوں نے کبھی اسے نہ پہنا تھا۔
Top