Ashraf-ul-Hawashi - Al-Insaan : 26
وَ مِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَ سَبِّحْهُ لَیْلًا طَوِیْلًا
وَمِنَ الَّيْلِ : اور رات کے (کسی حصہ میں) فَاسْجُدْ : پس آپ سجدہ کریں لَهٗ : اس کو وَسَبِّحْهُ : اور اس کی پاکیزگی بیان کریں لَيْلًا : رات کا طَوِيْلًا : بڑا حصہ
اور رات کو بھی اس کو سجدہ کر مغرب اور عشاء کی نماز پڑھ اور بڑ رات تک ہی کی پاکی بولتا رہ12
12 یعنی تہجد کی نماز پڑھئے۔ یہ حکم استحباب کے لئے ہے، اگر یہ کہا جائے کہ تہجد کی نماز نبی ﷺ پر بھی فرض نہ تھی بلکہ عام مسلمانوں کی طرح صرف نفل تھی۔ یا یہ حکم صرف نبی ﷺ کے لئے ہے، اگر یہ کہا جائے کہ تہجد کی نماز آپ ﷺ پر فرض تھی۔
Top