Ashraf-ul-Hawashi - An-Naba : 30
فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠   ۧ
فَذُوْقُوْا : پس چکھو فَلَنْ نَّزِيْدَكُمْ : پس ہرگز نہ ہم زیادہ دیں گے تم کو اِلَّا عَذَابًا : مگر عذاب
تو اہم قیامت کے دن ان سے کہیں گے اب اپنے کئے کا مزہ چکھو ہم تو روز بروز تمہارا عذاب بڑھاتے جائیں گے2
2 یعنی جس طرح تم کفر و تکذیب میں برابر پڑھتے چلے گئے اسی طرح ہم بھی تمہارا عذاب برابر بڑھاتے رہیں گے اور کسی لمحہ اس میں تخفیف نہ کریں گے۔ (نساء :156، اسراء :57)
Top