Ashraf-ul-Hawashi - Al-Anfaal : 18
ذٰلِكُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ مُوْهِنُ كَیْدِ الْكٰفِرِیْنَ
ذٰلِكُمْ : یہ تو ہوا وَاَنَّ : یہ کہ اللّٰهَ : اللہ مُوْهِنُ : سست کرنیوالا كَيْدِ : مکر۔ داؤ الْكٰفِرِيْنَ : کافر (جمع)
یہ احسان تو تھا ہی اور (دوسری بات یہ تھی کہ) اللہ کافروں کے منصوبے کو خراب کرنا چاہتا تھا7
7 یہ ایک دوسری بشارت ہے کہ آئندہ بھی اللہ تعالیٰ ہر تد بیر کر کمزور کر دے گا اور یہ اپنی کسی اسی اسکیم میں کا میاب نہ ہو سکیں گے، ( ابن کثیر) یا یہ کہ انہوں نے جو یہ اسکیم بنائی تھی کہ اپنے تجارتی قافلے کو بچا لے جائیں گے اور مسلمانوں کا زور بھی توڑدیں گے ان کا یہ منصوبہ خاک میں ملادیا، وہ خود مارے گئے اور تمہاری قیدی بن گئے اور بھاری مالی نقصان اٹھاکر پسپا ہوئے، ( ک کذاعن ابن عباس )
Top