Ashraf-ul-Hawashi - Al-Anfaal : 40
وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَوْلٰىكُمْ١ؕ نِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ
وَاِنْ : اور اگر تَوَلَّوْا : وہ منہ موڑ لیں فَاعْلَمُوْٓا : تو جان لو اَنَّ : کہ اللّٰهَ : اللہ مَوْلٰىكُمْ : تمہارا ساتھی نِعْمَ : خوب الْمَوْلٰى : ساتھی وَنِعْمَ : اور خوب النَّصِيْرُ : مددگار
اور اگر نہ مانیں11 تو (مسلمانو) تم یہ سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارا حمایتی ہے کیا اچھا حمایتی ہے اور کیا اچھا مددگار12
11 یعنی مسلمونوں کو ستانا اور اور لڑنا ترک نہ کریں تو۔۔۔ (از وحیدی) جس کا حمایتی اور مددگار ہو اس کو دنیا کی کوئی طاقت مغلوب نہیں کرسکتی اللہ کا دین ضرور غالب رہے گا۔ ( وحیدی )
Top