Ashraf-ul-Hawashi - Al-Anfaal : 62
وَ اِنْ یُّرِیْدُوْۤا اَنْ یَّخْدَعُوْكَ فَاِنَّ حَسْبَكَ اللّٰهُ١ؕ هُوَ الَّذِیْۤ اَیَّدَكَ بِنَصْرِهٖ وَ بِالْمُؤْمِنِیْنَۙ
وَاِنْ : اور اگر يُّرِيْدُوْٓا : وہ چاہیں اَنْ : کہ يَّخْدَعُوْكَ : تمہیں دھوکہ دیں فَاِنَّ : تو بیشک حَسْبَكَ : تمہارے لیے کافی اللّٰهُ : اللہ هُوَ : وہ الَّذِيْٓ : جس نے اَيَّدَكَ : تمہیں زور دیا بِنَصْرِهٖ : اپنی مدد سے وَبِالْمُؤْمِنِيْنَ : اور مسلمانوں سے
اور اگر وہ کافر (ظاہر میں صلح کر کے) تجھ سے دغا کرنا چاہیں تو (ان سے مت ڈر کیونکہ) اللہ تجھ کو بس ہے8 اسی نے اپنی مدد سے اور مسلمانوں سے تجھ کو زور دیا9
8 وہ ان کی تمام مکاریوں اور چالباز یوں کو اپنی قدرت کاملہ سے بیکار کر دے گا۔ 9 ہر قسم کی تائید اللہ ہی کی طرف سے حاصل ہوتی ہے۔ کبھی اسباب ظاہری کے بغیر جس کی طرف حسبک اللہ میں اشارہ ہے اور کبھی اسباب ظاہری ہے جس کی طرف وبالمومنین سے اشارہ فرمایا ہے۔ ( کبیر) مطلب یہ ہے کہ ظاہری باطنی دونوں قسم کے اسباب سے آپ ﷺ کو قوت بخشی ،
Top