Ashraf-ul-Hawashi - Al-Anfaal : 69
فَكُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلٰلًا طَیِّبًا١ۖ٘ وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠   ۧ
فَكُلُوْا : پس کھاؤ مِمَّا : اس سے جو غَنِمْتُمْ : تمہیں غنیمت میں ملا حَلٰلًا : حلال طَيِّبًا : پاک وَّاتَّقُوا : اور ڈرو اللّٰهَ : اللہ اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ غَفُوْرٌ : بخشنے والا رَّحِيْمٌ : نہایت مہربان
(جو ہوا سو ہوا) اب جو تم نے کمایا (لوٹ کا مال یا فدیہ کا مال) اس کو کھاؤ وہ حلال اور پاکیزہ ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو اللہ بخشنے والا مہربان ہے7
7 مروی ہے کہ ان دو آیتوں کے نزول کے بعد صحابہ ؓ نے فدیہ کے مال سے اپنے ہاتھ کھینچ لئے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی اس میں پچھلی غلطی معافی دیتے ہوئے فدیہ کا مال کو کھانا جائز قرار دیا گیا۔ ( کبیر )
Top