Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
115
116
117
118
119
120
121
122
123
124
125
126
127
128
129
130
131
132
133
134
135
136
137
138
139
140
141
142
143
144
145
146
147
148
149
150
151
152
153
154
155
156
157
158
159
160
161
162
163
164
165
166
167
168
169
170
171
172
173
174
175
176
177
178
179
180
181
182
183
184
185
186
187
188
189
190
191
192
193
194
195
196
197
198
199
200
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Asrar-ut-Tanzil - Aal-i-Imraan : 64
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰى كَلِمَةٍ سَوَآءٍۭ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْ اَلَّا نَعْبُدَ اِلَّا اللّٰهَ وَ لَا نُشْرِكَ بِهٖ شَیْئًا وَّ لَا یَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْهَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ
قُلْ
: آپ کہ دیں
يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ
: اے اہل کتاب
تَعَالَوْا
: آؤ
اِلٰى
: طرف (پر)
كَلِمَةٍ
: ایک بات
سَوَآءٍ
: برابر
بَيْنَنَا
: ہمارے درمیان
وَبَيْنَكُمْ
: اور تمہارے درمیان
اَلَّا نَعْبُدَ
: کہ نہ ہم عبادت کریں
اِلَّا
: سوائے
اللّٰهَ
: اللہ
وَلَا نُشْرِكَ
: اور نہ ہم شریک کریں
بِهٖ
: اس کے ساتھ
شَيْئًا
: کچھ
وَّلَا يَتَّخِذَ
: اور نہ بنائے
بَعْضُنَا
: ہم میں سے کوئی
بَعْضًا
: کسی کو
اَرْبَابًا
: رب (جمع)
مِّنْ دُوْنِ
: سوائے
اللّٰهِ
: اللہ
فَاِنْ
: پھر اگر
تَوَلَّوْا
: وہ پھرجائیں
فَقُوْلُوا
: تو کہ دو تم
اشْهَدُوْا
: تم گواہ رہو
بِاَنَّا
: کہ ہم
مُسْلِمُوْنَ
: مسلم (فرمانبردار)
کہہ دیجئے اے اہل کتاب ! ایک بات کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور نہ ہم کسی کو اس کے ساتھ شریک کریں اور ہم میں سے کوئی کسی کو اللہ کے سوا معبود نہ بنائے پھر اگر وہ اس بات کو نہ مانیں تو کہہ دیں کہ گواہ رہو یہ کہ ہم فرمانبردار ہیں
آیات 64- 71 اسرارومعارف قل یا اھل الکتاب…………بانا مسلمون۔ آپ ﷺ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب ! آئو ، ایک ایسی بات پر متفق ہوجائیں جو ہمارے تمہارے درمیان مسلم ہے اور وہ یہ کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں ، نہ عبادت میں کسی کو اس کا شریک بنائیں۔ خواہ بت ہو یا شیطان ، فرشتہ ہو یا انسان۔ اور نہ کسی کو واجب الوجود ہونے میں اس کا شریک ٹھہرائیں۔ یعنی توحید کی دعوت تو ہر نبی نے دی ہے ہر کتاب میں موجود ہے تورات ہو یا انجیل۔ موسیٰ (علیہ السلام) ہوں یا عیسیٰ (علیہ السلام) ، ذات وصفات باری میں اس کی وحدانیت کا اقرار اور عبادات کا واحد مستحق صرف اللہ کا ہونا ، تمام شریکوں سے پاک اور بالاتر صرف اسی کی ذات کا ہونا سب انبیاء کی تعلیم ہے اور یہی دعوت اسلام بھی دے رہا ہے تو آئو ! اس پر متفق ہوجائیں اور آپس میں ایک دوسرے کو اللہ کے سوا رب نہ بنائیں یعنی حاجت براری کی امید اس سے وابستہ کرکے اللہ کے مقابل اس کی اطاعت پہ کمر بستہ نہ ہوجائیں کہ اگر کوئی اللہ کا حکم پہنچاتا ہے تو یہ اطاعت اللہ کی ہوگی ، جیسے رسول اللہ ﷺ کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے۔ اسی طرح علماء و حکماء میں سے بھی جو اللہ کے حکم کی طرف بلائے گا ، اس کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہوگی۔ لیکن اگر کوئی شخص خلاف شرع حکم دے تو اس کی اطاعت جائز نہیں۔ جیسا کہ ارشاد ہے ، لاطاعۃ لمخلوق فی معصیۃ الخالق اوکما قال۔ اللہ کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت جائز نہیں۔ (الحدیث) ظاہر ہے جب بھی کوئی اللہ کا حکم نظر انداز کرکے کسی دوسرے کی اطاعت کرے گا تو یقینا کسی لالچ یا خوف میں آکر کرے گا تو اس نے اسی کو اپنا رب سمجھ لیا بلکہ عملاً اختیار کرلیا اور اگر یہ شخصیت پرستی ، انانیت اور طمع درمیان سے اٹھ جائے تو آدمی کو قبول حق سے کوئی شے مانع نہیں ہوسکتی۔ تبلیغ کا سلیقہ : اسی لئے اللہ کریم نے ایسا پیارا طریق تبلیغ تعلیم فرمایا کہ اے میرے حبیب (علیہ السلام) ! انہیں معرفت حق کی طرف بلائیے ، اور انانیت وخود غرضی کے دلدل سے نکالئے۔ جہاں ان کے دل اللہ کے لئے صاف ہوں گے تو آپ ﷺ کی عظمت سے انکار نہ کرسکیں گے اور انہیں ایمان نصیب ہوگا۔ دعوت وتبلیغ کا طریقہ اور اصول یہ ہے کہ عظمت الٰہی سے دلوں کو آشنا کیا جائے اور غیر اللہ سے امیدیں منقطع کی جائیں لیکن اگر یہ کوشش بھی بارآور ثابت نہ ہو اور وہ قبول نہ کریں تو احقاق حق کے لئے یہ ضرور بتادیا جائے کہ میاں ! ہم تو اللہ کے فرمانبردار بندے ہیں یعنی عقیدہ حقہ بیان کردیا جائے کہ تم بھی گواہ رہو کہ ہم اللہ کی توحید اور اس کے انبیاء کی نبوت اور اس کے احکام کو ماننے والے ہیں۔ یا اھل الکتاب……………واللہ ولی المومنین۔ فرمایا اے اہل کتاب ! تمہیں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے دین کے بارے میں جھگڑا کرنے کا تو حق ہی حاصل نہیں تم جو اپنے انبیاء یعنی موسیٰ وعیسیٰ (علیہم السلام) کا لایا ہوا دین محفوظ نہ رکھ سکے۔ تورات وانجیل کی تعلیمات محفوظ نہ رکھ سکے تو ابراہیم (علیہ السلام) کی بات کس طرح کرسکتے ہو کہ یہود بھی اپنے آپ کو ان کے دین پہ قائم رکھنے کے مدعی ہوں اور نصاریٰ بھی ہوں حالانکہ تورات اور انجیل تو ان کے بعد نازل ہوئیں۔ تقریباً ایک ہزار سال بعد حضرت موسیٰ (علیہ السلام) تشریف لائے اور عیسیٰ (علیہ السلام) ان کے بھی دوہزار سال بعد۔ فروعات دین میں تمہارا اتباع ابراہیمی کا دعویٰ جہالت ہے ۔ کیا تم اتنی بھی عقل نہیں رکھتے بلکہ تم تو ایسے لوگ ہو کہ جو حقائق تمہارے پاس موجود ہیں یعنی توراۃ وانجیل ، اور ان میں بھی نبی اکرم ﷺ کے اوصاف حمیدہ میں تلبیس کرتے ہو اور حق نہ تو قبول کرتے ہو نہ ظاہر۔ تو جن حقائق کی تمہیں خبر ہی نہیں صدیاں بیت گئیں انہیں گزرے ، اللہ ہی ان کے بارے بہتر جانتا ہے تمہیں تو کوئی خبر نہیں۔ پھر ان باتوں میں جھگڑا یا مناظرہ کرنے سے کیا حاصل ؟ بلکہ حق بات یہ ہے کہ ابراہیم (علیہ السلام) نہ یہودی تھے نہ نصرانی۔ یعنی ان کے دین کی فروعات نہ شریعت موسوی کے مطابق تھیں اور نہ دین عیسوی کے مطابق۔ بلکہ وہ تو تمام غلط عقائد کو رد کرنے والے اور اللہ کی اطاعت کرنے والے تھے اور موحد تھے مشرک ہرگز نہ تھے جس طرح کہ تم شرک میں مبتلا ہو کہ عزیر (علیہ السلام) اور مسیح کو اللہ کا بیٹا قرار دیتے ہو اور ملت ابراہیمی کا دعویٰ بھی کرتے ہو۔ ان سے قریبی نسبت رکھنے والے تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی اور ہر طرح کے شرک سے دامن بچا لیا ان کے وقت میں بھی اور اب بھی۔ بدعقیدہ شخص سے ولایت کی نفی : جیسے محمد ﷺ اور آپ کے ساتھ ایمان لانے والے کہ اکثر فروعات میں بھی مطابقت رکھتے ہیں جیسے ختنہ کرانا ، قربانی دینا ، کعبہ کی طرف نماز پڑھنا وغیرہ۔ اللہ کریم تو ایمان والوں کے حامی ہیں۔ یعنی کوئی بدعقیدہ شخص ولایت کا مدعی نہیں ہوسکتا بلکہ بدعمل بھی ولایت خاصہ کا دعویٰ نہیں کرسکتا کہ تکمیل ایمان عمل سے ہے۔ ودت طائفۃ…………وانتم تعلمون۔ فرمایا کہ ان کی اصلاح کیا ہوگی ؟ یہ یہود الٹا مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں اور اللہ مسلمانوں کو تو ان کے شر سے بچاتا ہے الٹا اس قبیح کوشش کا وبال ان کی اپنی گمراہی میں اضافہ کرتا ہے مگر انہیں اس کا شعور نہیں۔ ان سے کہئے کہ ولایت کا دعویٰ اور احکام الٰہی سے انکار۔ کیا یہ جمع ہوسکتے ہیں ؟ حالانکہ تم وہ ہو ، جو جان بوجھ کر آیات الٰہی کا انکار کر رہے ہو۔ تمہاری اپنی کتابوں میں بعثت محمدی ﷺ کا ذکر موجود ہے پھر قرآن کا اللہ کی کتاب ہونا بالکل واضح ہے۔ اے اہل کتاب ! اللہ سے حیا کرو۔ کیوں حق کو باطل کے ساتھ مخلوط کرتے ہو۔ یعنی احکام الٰہی کے ساتھ اپنی ہوس پوری کرنے کے لئے اپنی طرف سے عبادات شروع کرادیتے ہو جیسا کہ آج کل کے جھوٹے مدعیان ولایت ثواب کے نام پر طرح طرح کی رسومات وبدعات شروع کرادیتے ہیں۔ غرض اپنی خواہشات کی تکمیل کرنا ہوتی ہے اور کیوں جان بوجھ کر چھپاتے ہو۔ یعنی نبی اکرم ﷺ کے اوصاف جو تمہاری کتب میں موجود ہیں کیوں ظاہر نہیں کرتے ہو ؟
Top