Tafseer-e-Baghwi - Yunus : 92
فَالْیَوْمَ نُنَجِّیْكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُوْنَ لِمَنْ خَلْفَكَ اٰیَةً١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ اٰیٰتِنَا لَغٰفِلُوْنَ۠   ۧ
فَالْيَوْمَ : سو آج نُنَجِّيْكَ : ہم تجھے بچا دیں گے بِبَدَنِكَ : تیرے بدن سے لِتَكُوْنَ : تاکہ تو رہے لِمَنْ : ان کے لیے جو خَلْفَكَ : تیرے بعد آئیں اٰيَةً : ایک نشانی وَاِنَّ : اور بیشک كَثِيْرًا : اکثر مِّنَ النَّاسِ : لوگوں میں سے عَنْ : سے اٰيٰتِنَا : ہماری نشانیاں لَغٰفِلُوْنَ : غافل ہیں
تو آج ہم تیرے بدن کو (دریا سے) نکال لیں گے تاکہ تو پچھلوں کیلئے عبرت ہو۔ اور بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے بیخبر ہیں۔
92۔ ’ ’ فالیوم ننجیک “ یعنی ہم تجھے بلند زمین پر ڈالیں گے۔ اور یعقوب (رح) نے ” ننجیک “ تخفیف کے ساتھ پڑھا ہے۔ ” ببدنک “ تیرے جسم کے ساتھ جس میں روح نہ ہوگی اور بعض نے بدن یعنی ذرہ کے معنی میں ہے کہ اس کی ایک ذرہ مشہور تھی جس پر جواہرات جڑے ہوئے تھے تو ان لوگوں نے اس کو اس کی ذرہ میں دیکھاتو موسیٰ (علیہ السلام) کی تصدیق کی ” لتکون لمن خلفک آیۃ “ عبرت اور نصیحت ” وان کثیراً من الناس عن آیاتنا لغافلون “۔
Top