Tafseer-e-Baghwi - Yunus : 96
اِنَّ الَّذِیْنَ حَقَّتْ عَلَیْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ
اِنَّ الَّذِيْنَ : بیشک وہ لوگ جو حَقَّتْ : ثابت ہوگئی عَلَيْهِمْ : ان پر كَلِمَتُ : بات رَبِّكَ : تیرا رب لَا يُؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان نہ لائیں گے
جن لوگوں کے بارے میں خدا کا حکم (عذاب) قرار پا چکا ہے وہ ایمان نہیں لانے کے۔
96۔ ” ان الذین حقت علیھم کلمۃ ربک “ بعض نے کہا ہے کہ اس کی لعنت اور قتادہ (رح) فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مراد ہے اور بعض نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ قول مراد ہے کہ یہ لوگ جہنم میں جائیں گے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں ” لا یومنون “ ۔
Top