Tafseer-e-Baghwi - Hud : 104
وَ مَا نُؤَخِّرُهٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍؕ
وَ : اور مَا نُؤَخِّرُهٗٓ : ہم نہیں ہٹاتے پیچھے اِلَّا : مگر لِاَجَلٍ : ایک مدت کے لیے مَّعْدُوْدٍ : گنی ہوئی (مقررہ)
اور ہم اسکے لانے میں ایک وقت معین تک تاخیر کر رہے ہیں۔
104” وما نوخرہ “ ہم اس دن کو مؤخر نہ کریں گے تم پر قیامت قائم نہ کریں گے۔ یعقوب نے وما یوخرہ یاء کے ساتھ پڑھا ہے۔” الا لاجل معدود “ جو اللہ کو معلوم ہے۔
Top