Tafseer-e-Baghwi - Hud : 106
فَاَمَّا الَّذِیْنَ شَقُوْا فَفِی النَّارِ لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ وَّ شَهِیْقٌۙ
فَاَمَّا : پس الَّذِيْنَ : جو لوگ شَقُوْا : بدبخت فَفِي : سو۔ میں النَّارِ : دوزخ لَهُمْ : ان کے لیے فِيْهَا : اس میں زَفِيْرٌ : چیخنا وَّشَهِيْقٌ : اور دھاڑنا
تو جو بدبخت ہوں گے وہ دوزخ میں (ڈال دیئے جائیں گے) اس میں انکو چلانا اور دھاڑنا ہوگا۔
106” فاما الذین شقوا ففی النار لھم فیھا زفیر وشھیق “ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ زفیر شدید آواز اور شھیق ضعیف آواز اور ضحاک اور مقاتل رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ زفیر گدھے کی آواز کی ابتداء اور شھیق اس کی آواز کا آخر اور ابو العالیہ (رح) فرماتے ہیں کہ زفیر حلق میں اور شھیق سینے میں۔
Top