Tafseer-e-Baghwi - Ibrahim : 39
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ وَهَبَ لِیْ عَلَى الْكِبَرِ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَسَمِیْعُ الدُّعَآءِ
اَلْحَمْدُ : تمام تعریفیں لِلّٰهِ : اللہ کیلئے الَّذِيْ : وہ جو جس وَهَبَ لِيْ : بخشا مجھے عَلَي : پر۔ میں الْكِبَرِ : بڑھاپا اِسْمٰعِيْلَ : اسمعیل وَاِسْحٰقَ : اور اسحق اِنَّ : بیشک رَبِّيْ : میرا رب لَسَمِيْعُ : البتہ سننے والا الدُّعَآءِ : دعا
خدا کا شکر ہے جس نے مجھ کو بڑی عمر میں اسماعیل اور اسحاق بخشے۔ بیشک میرا پروردگار دعا سننے والا ہے۔
39۔” الحمد للہ الذی وھب لی علی الکبر “ عطا کریں میرے بڑھاپے کی عمر میں ۔ ” اسماعیل و اسحاق ان ربی لسمیع الدعائ “ ابن عباس ؓ کا قول ہے کہ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) جب پیدا ہوئے تو اس وقت حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی عمر ننانوے سال تھی اور ایک سو بارہ سال کی مدت میں حضرت اسحاق (علیہ السلام) پیدا ہوئے۔ سعید بن جبیر کا قول ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو ایک سو سترہ سال کی عمر میں حضرت اسحاق (علیہ السلام) کے پیدا ہونے کی بشارت دی گئی تھی۔
Top