Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 20
وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ
وَجَعَلْنَا : اور ہم نے بنائے لَكُمْ : تمہارے لیے فِيْهَا : اس میں مَعَايِشَ : سامانِ معیشت وَمَنْ : اور جو۔ جس لَّسْتُمْ : تم نہیں لَهٗ : اس کے لیے بِرٰزِقِيْنَ : رزق دینے والے
اور ہم ہی نے تمہارے لئے اور ان لوگوں کے لئے جن کو تم روزی نہیں دیتے اس میں معاش کے سامان پیدا کئے۔
20۔” وجعلنا لکم فیھا معایش “ یہ جمع ہے معیشہ کی ۔ بعض نے کہا کہ اس سے مراد کھانے پینے اور پہننے کی اشیاء ہیں ۔ بعض نے کہا کہ اس سے وہ اشیاء مراد ہیں جن سے آدمی کی زندگانی وابستہ ہوتی ہے۔” ومن لستم لہ برازقین “ ہم نے تمہارے لیے اسی میں روزگانی پیدا کردی ہے خواہ وہ چوپایوں کے متعلق ہو یا جانوروں کے متعلق ۔ یعنی ہم نے تمہارے لیے اس میں رزق بنایا جو تمہارے لیے کافی ہو ۔ اس آیت میں ( من) ما کے معنی میں ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔” فمنھم من یمشی علی بطنہ “ ان دونوں مقامات میں ما کے معنی میں ہے۔” ممالیک “ سے مراداب ( جانور) ہیں اور بعض نے کہا کہ نصب میں واقع ہے۔ اس صورت میں اس کا عطف ” لکم ‘ ‘ پر ہوگا۔
Top