Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 65
فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ اتَّبِعْ اَدْبَارَهُمْ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ وَّ امْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ
فَاَسْرِ : پس لے نکلیں آپ بِاَهْلِكَ : اپنے گھر والوں کو بِقِطْعٍ : ایک حصہ مِّنَ : سے الَّيْلِ : رات وَاتَّبِعْ : اور خود چلیں اَدْبَارَهُمْ : ان کے پیچھے وَلَا : اور نہ يَلْتَفِتْ : پیچھے مڑ کر دیکھے مِنْكُمْ : تم میں سے اَحَدٌ : کوئی وَّامْضُوْا : اور چلے جاؤ حَيْثُ : جیسے تُؤْمَرُوْنَ : تمہیں حکم دیا گیا
تو آپ کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے نکلیں اور خود ان کے پیچھے چلیں اور آپ میں سے کوئی شخص پیچھے مڑ کر نہ دیکھے اور جہاں آپ کو حکم ہو وہاں چلے جائیے۔
(65)” فاسر باھلک بقطع من اللیل واتبع ادبارھم “ ان کے پیچھے۔” ولا یلتفت منکم احدً “ یہاں تک کہ ان میں سے کوئی بھی عذاب سے بچ کر نہ نکلے۔ بعض نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے علامت بیان کی ہے جو آل لوط میں سے جو نجات یافتہ ہوں گے ۔” وامضو احیث تومرون “ ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ شام کو چلے جائو۔ مقاتل (رح) کے نزدیک زغر مراد ہے۔ بعض نے کہا کہ اردن مراد ہے۔
Top