Tafseer-e-Baghwi - An-Nahl : 87
وَ اَلْقَوْا اِلَى اللّٰهِ یَوْمَئِذِ اِ۟لسَّلَمَ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ
وَاَلْقَوْا : اور وہ ڈالیں گے اِلَى : طرف (سامنے) اللّٰهِ : اللہ يَوْمَئِذِ : اس دن السَّلَمَ : عاجزی وَضَلَّ : اور گم ہوجائے گا عَنْهُمْ : ان سے مَّا : جو كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ : افترا کرتے (جھوٹ گھڑتے تھے)
اور اس دن خدا کے سامنے سرنگوں ہوجائیں گے اور جو طوفان وہ باندھا کرتے تھے سب ان سے جاتا رہے گا۔
(87)” والقوا “ اور مشرک لوگ اللہ کے سامنے اس روز باتیں کرنے لگیں گے۔” الی اللہ یومذ السلم “ وہ اطاعت کرنے اور اس کے حکم کی فرمانبرداری کا اظہار کریں گے اور اس دن ان کے معبود ان کو کسی چیز کا فائدہ نہیں پہنچا سکیں گے۔ ” وضل “ وہ گم ہوجائیں گی۔” عنھم ما کانو ایفترون “ اس طور پر کہ ان کی سفارش کریں۔
Top