Tafseer-e-Baghwi - An-Nahl : 95
وَ لَا تَشْتَرُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ اِنَّمَا عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
وَ : اور لَا تَشْتَرُوْا : تم نہ لو بِعَهْدِ اللّٰهِ : اللہ کے عہد کے بدلے ثَمَنًا : مول قَلِيْلًا : تھوڑا اِنَّمَا : بیشک جو عِنْدَ اللّٰهِ : اللہ کے ہاں هُوَ : وہی خَيْرٌ : بہتر لَّكُمْ : تمہارے لیے اِنْ : اگر كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ : تم جانو
اور خدا سے جو تم نے عہد کیا ہے (اس کو مت بیچو اور) اسکے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو (کیونکہ ایفائے عہد کا) جو (صلہ) خدا کے ہاں مقرر ہے وہ اگر سمجھو تو تمہارے لئے بہتر ہے۔
(95)” ولا تشترو ا بعھد اللہ ثمناً قلیلاً “ اللہ تعالیٰ سے کیا ہوا عہد تم ان چند چیزوں سے نہ توڑو کہ دنیا کا کچھ مال تمہیں مل جائے لیکن تم اس عہد کو پورا کرو۔ ” انما عند اللہ ھو “ اسی کے پاس تمہارے لیے ثواب جو تم نے عہد پورا کیا ہے۔” خیرلکم ان کنتم تعلمون “ ان دونوں عوضوں سے بڑھ کر یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔
Top