Tafseer-e-Baghwi - Al-Kahf : 85
فَاَتْبَعَ سَبَبًا
فَاَتْبَعَ : سو وہ پیچھے پڑا سَبَبًا : ایک سامان
تو اس نے سفر کا ایک سامان کیا
(85)” فاتبع سیا “ میں برابر اس کے پیچھے چلتا رہا۔ یہاں تک کہ اس کو پہنچ گیا۔ اہل حجاز اور بصرہ نے ” فاتبع ثم اتبع “ موصولاً اور تشدید کے ساتھ پڑھا ہے اور دوسرے قراء نے الف کے بغیر ” فتبع “ پڑھا ہے۔ بعض نے کہا کہ دونوں کا معنی ایک ہی ہے۔ بعض نے ان دونوں سورتوں میں معنی کے اندر فرق بیان کیا ہے جو حضرات بغیر الف کے پڑھتے ہیں ان کے نزدیک اس کا معنی ہے پانا ملنا اور جن حضرات کے نزدیک تشدید کے ساتھ ہے، ان کے ساتھ اس کا معنی ہے سار جیسا کہ کہا جاتا ہے ” مازلت اتبعۃ حتی اتبعتہ “ میں نے برابر اس کا پیچھا کیا یہاں تک کہ اس تک پہنچ گیا۔ بعض نے کہا کہ ” سیا “ سے مراد طریقہ ہے۔ ابن عباس ؓ کا بیان ہے کہ اس سے مراد منزل ہے۔
Top