بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Tafseer-e-Baghwi - Maryam : 1
كٓهٰیٰعٓصٓ۫ۚ
كٓهٰيٰعٓصٓ : کاف۔ ہا۔ یا۔ عین۔ صاد
کھیعص
سورة مریم۔ تفسیر۔ 1۔ کھیعص، ، ابوعمرو نے ھاء کے کسرہ اور، ی ، کے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے۔ ابن عامر اور حمزہ نے دونوں کے کسرہ کے ساتھ پڑھا ہے کسائی ، ابوبکر اور دوسرے قراء نے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے۔ ابن عباس ؓ کا قول ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے ہے۔ قتادہ کا قول ہے کہ یہ قرآن کے ناموں میں سے ایک نام ہے بعض نے کہا یہ سورة کا نام ہے بعض نے کہا یہ قسم ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے قسم اٹھائی تھی۔ سعید بن جبیر ؓ نے بیان کیا کہ ابن عباس ؓ عنہماکاقول ہے کہ ، ، کھیعص، ، میں کاف سے مراد مریم، کبیر ہے اور ھاء سے مراد ھاد (ہدایت دینے والا) اوری سے رحیم، عین سے علیم، وعظیم اور صاد سے صادق ۔ کلبی کا بیان ہے کہ اس کا معنی یہ ہے کہ وہ اپنی مخلوق کو کافی ہے اور اپنے بندوں کو ہدایت دینے والا ان کے ہاتھوں پر اس کا ہاتھ، تمام عالم کو جاننے والا اور اپنے وعدہ میں صادق ہے۔
Top