Tafseer-e-Baghwi - Al-Anbiyaa : 60
قَالُوْا سَمِعْنَا فَتًى یَّذْكُرُهُمْ یُقَالُ لَهٗۤ اِبْرٰهِیْمُؕ
قَالُوْا : وہ بولے سَمِعْنَا : ہم نے سنا ہے فَتًى : ایک جوان يَّذْكُرُهُمْ : وہ ان کے بارے میں باتیں کرتا ہے يُقَالُ : کہا جاتا ہے لَهٗٓ : اس کو اِبْرٰهِيْمُ : ابراہیم
لوگوں نے کہا کہ ہم نے ایک جوان کو ان کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے اس کو ابراہیم کہتے ہیں
60۔ قالو، وہ لوگ کہنے لگے جن لوگوں نے حضرت ابراہیم سے یہ بات سنی تھی، وتا اللہ لاکیدن اصنامکم، ، سمعنا فتی یذکرھم، ہم ایسے جوان کو جانتے ہیں جو ہمارے معبودوں پر عیب اور برائی کررہا تھا۔ یقال لہ ابراہیم۔ ان لوگوں کا گمان تھ ا کہ اسی نے ہی ایسا کیا ہے۔ پھر نمرود اور اس کے بڑے بڑے اشراف اور اس کی قوم حضرت ابراہیم کے پاس پہنچی۔
Top