Tafseer-e-Baghwi - Al-Hajj : 12
یَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَضُرُّهٗ وَ مَا لَا یَنْفَعُهٗ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِیْدُۚ
يَدْعُوْا : پکارتا ہے وہ مِنْ : سے دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا مَا : جو لَا يَضُرُّهٗ : نہ اسے نقصان پہنچائے وَمَا : اور جو لَا يَنْفَعُهٗ : نہ اسے نفع پہنچائے ذٰلِكَ : یہ ہے هُوَ : وہ الضَّلٰلُ : گمراہی الْبَعِيْدُ : دور۔ انتہا۔ درجہ
یہ خدا کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچائے اور نہ فائدہ دے سکے یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے
تفسیر۔ 12۔ یدعوا من دون اللہ مالایضرہ، ، وہ ایسی چیز کی پوجا کرتا ہے کہ اس کی پوجا نہ کرتے تو وہ چیز ان کو ضرر نہیں پہنچاسکتی۔ ومالاینفعہ، اور اس کو پوجے تو وہ فائدہ نہیں دے سکتی۔ ذالک ھوالضلال البعید۔ حق کا راستہ نہ ملنا، راہ مستقیم سے دور ہوجانا ہے۔
Top