Tafseer-e-Baghwi - Al-Hajj : 24
وَ هُدُوْۤا اِلَى الطَّیِّبِ مِنَ الْقَوْلِ١ۖۚ وَ هُدُوْۤا اِلٰى صِرَاطِ الْحَمِیْدِ
وَهُدُوْٓا : اور انہیں ہدایت کی گئی اِلَى : طرف الطَّيِّبِ : پاکیزہ مِنَ : سے۔ کی الْقَوْلِ : بات وَهُدُوْٓا : اور انہیں ہدایت کی گئی اِلٰى : طرف صِرَاطِ : راہ الْحَمِيْدِ : تعریفوں کا لائق
اور انکو پاکیزہ کلام کی ہدایت کی گئی اور (خدائے) حمید کی راہ بتائی گئی
24۔ وھدوا الی الطیب۔ ابن عباس نے فرمایا طیب قول سے مراد ہے کہ لاالہ الا اللہ واللہ اکبر والحمدللہ۔ کی شہادت۔ ابن زید کا قول ہے کہ اس سے مراد لاالہ الاالہ واللہ اکبر ۔ سدی کا قول ہے کہ اس سے مراد قرآن مجید ہے اور بعض نے کہا کہ اہل جنت کا قول الحمدللہ ہے کہ اس نے اپناوعدہ سچ کردکھایا۔ وھدوالی صراط الحمید۔ اس سے مراد اللہ کا دین اسلام ہے ۔ حمید سے مراد اللہ تعالیٰ ہیں محمود سے مراد اچھے افعال ہیں۔
Top