Tafseer-e-Baghwi - Al-Hajj : 69
اَللّٰهُ یَحْكُمُ بَیْنَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ
اَللّٰهُ : اللہ يَحْكُمُ : فیصلہ کرے گا بَيْنَكُمْ : تمہارے درمیان يَوْمَ الْقِيٰمَةِ : روز قیامت فِيْمَا : جس میں كُنْتُمْ : تم تھے فِيْهِ : اس میں تَخْتَلِفُوْنَ : اختلاف کرتے
جن باتوں میں تم اختلاف کرتے ہو خدا قیامت کے روز ان کا فیصلہ کر دے گا
69۔ اللہ یحکم بینکم یوم القیامۃ فیما کنتم فیہ تختلفون، اس وقت تم لوگ پہچان لوگے کہ کیا حق ہے، اور باطل کیا ہے، اختلاف کا معنی ہے ، دوجھگڑا کرنے والوں میں سے ہر ایک کا دوسرے کے خلاف ہوجانا۔
Top