Tafseer-e-Baghwi - Al-Muminoon : 104
تَلْفَحُ وُجُوْهَهُمُ النَّارُ وَ هُمْ فِیْهَا كٰلِحُوْنَ
تَلْفَحُ : جھلس دے گی وُجُوْهَهُمُ : ان کے چہرے النَّارُ : آگ وَهُمْ : اور وہ فِيْهَا : اس میں كٰلِحُوْنَ : تیوری چڑھائے ہوئے
آگ ان کے مونہوں کو جھلس دے گی اور وہ اس میں تیوری چڑھائے ہوں گے
تفسیر۔ 104۔ تلفح وجوھھم النار، ان کو جھلسادے گا۔ بعض نے کہا کہ آگ ان کو جلادے گی، وھم فیھاکالحون ، ان کی شکلیں بگڑ جائیں گی ، حضرت ابوسعید سے روایت ہے کہ نبی کریم نے ارشاد فرمایا، وھم فیھاکالحون، کہ آگ ان کو بھون ڈالے گی کہ اوپر کا ہونٹ بالائی جانت کو اتنا اٹھ جائے گا کہ سر کے وسط تک پہنچ جائے گا اور نچلا ہونٹ اتنالٹک جائے گا کہ ناف سے جا کے لگ جائے گا۔ حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ کافر کے جسم کی چوڑائی سات رات چلنے کے بقدر ہوگی۔ پس اس کی داڑھ احد پہاڑ کے برابر ہوگی اور ان کے ہونٹ ایسے ہوں گے جیسے پکی ہوئی سری جس کے دانت باہر نکل آئے ہوں اور ہونٹ سکڑ گئے ہوں اور وہ کالے رنگ کے قبیح شکل والے ہوں گے۔
Top