Tafseer-e-Baghwi - Al-Muminoon : 11
الَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ١ؕ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ
الَّذِيْنَ : جو يَرِثُوْنَ : وارث (جمع) الْفِرْدَوْسَ : جنت هُمْ : وہ فِيْهَا : اس میں خٰلِدُوْنَ : ہمیشہ رہیں گے
(یعنی) جو بہشت کی میراث حاصل کریں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے
تفسیر۔ 11۔ الذین یرثون الفردوس، ، فردوس جنت کا اعلی درجہ ہے یہ ہم نے سورة کہف میں ذکر کیا ہے ۔ ھم فیھا خالدون۔ اس میں نہ ان کو موت آئے گی اور نہ وہ اس جہنم سے نکل سکیں گے ۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تین اشیاء اپنے ہاتھ سے بنائیں حضرت آدم کو اپنے ہاتھ سے بنایا توریت کو اپنے ہاتھ سے لکھا ورفردوس کو اپنے ہاتھ سے بنایا، پھر فرمایا میری عزت کی قسم کہ اس میں کوئی شرابی داخل نہیں ہوگا اور نہ ہی دیوث۔
Top