بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Tafseer-e-Baghwi - Al-Muminoon : 1
قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ
قَدْ اَفْلَحَ : فلائی پائی (کامیاب ہوئے) الْمُؤْمِنُوْنَ : مومن (جمع)
بیشک ایمان والے رستگار ہوگئے
1۔ قد افلح المومنون۔ قد حرف تحقیق و تاکید کے لیے ہے۔ محققین کے نزدیک قد ماضی کو حال کے قریب کردیتا ہے یہ اس بات پر دلالت کرت ا ہے کہ کہ کامیابی ان کو حاصل ہوچکی ہے۔ فلاح نجات اور بقاء کو کہتے ہیں ابن عباس ؓ عنہماکاقول ہے کہ توحید کی تصدیق کرنے والے سعادت یاب ہوں گے اور جنت میں ہمیشہ رہیں گے۔
Top