Tafseer-e-Baghwi - Al-Muminoon : 51
یٰۤاَیُّهَا الرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ الطَّیِّبٰتِ وَ اعْمَلُوْا صَالِحًا١ؕ اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌؕ
يٰٓاَيُّهَا : اے الرُّسُلُ : رسول (جمع) كُلُوْا : کھاؤ مِنَ : سے الطَّيِّبٰتِ : پاکیزہ چیزیں وَاعْمَلُوْا : اور عمل کرو صَالِحًا : نیک اِنِّىْ : بیشک میں بِمَا : اسے جو تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو عَلِيْمٌ : جاننے والا
اے پیغمبرو ! پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو جو عمل تم کرتے ہو میں ان سے واقف ہوں
51۔ یا ایھا الرسل، حسن مجاہد اور قتادہ اور سدی کلبی کا اور ایک جماعت کا قول ہے کہ اس سے مراد حضرت محمد ہیں عرب کے نزدیک واحد کا اطلاق جماعت پر ہوتا ہے۔ بعض نے کہا اس سے مراد حضرت عیسیٰ ہیں بعض حضرات نے کہا کہ اس سے تمام انبیاء کرام مراد ہیں۔ کلو من الطیبات جو تمہارے لیے حلال ہیں۔ واعملواصالحا، صلاح کہتے ہیں شریعت کے وجوب کردہ احکام کو صحیح طریقے سے چلنا۔ انی بماتعملون علیم۔
Top